خطرات سے خبردار CFDs پیچیدہ ٹولز ہیں اور لیوریج کی وجہ سے تیزی سے پیسہ کھو دینے کے اعلٰی خطرہ کے حامل ہوتے ہیں۔ اس فراہم کنندہ کے ساتھ CFDs ٹریڈنگ کرتے وقت 83% ریٹیل سرمایہ کار اکاؤنٹس پیسہ کھو دیتے ہیں۔ آپ کو اس پر غور کرنا چاہئے کہ آیا آپ سمجھتے ہیں کہ CFDs کس طرح کام کرتے ہیں اور کیا آپ اپنا پیسہ کھونے کا خطرہ مول لینے کے متحمل ہو سکتے ہیں۔
خطرات سے خبردار CFDs پیچیدہ ٹولز ہیں اور لیوریج کی وجہ سے تیزی سے پیسہ کھو دینے کے اعلٰی خطرہ کے حامل ہوتے ہیں۔ اس فراہم کنندہ کے ساتھ CFDs ٹریڈنگ کرتے وقت 83% ریٹیل سرمایہ کار اکاؤنٹس پیسہ کھو دیتے ہیں۔ آپ کو اس پر غور کرنا چاہئے کہ آیا آپ سمجھتے ہیں کہ CFDs کس طرح کام کرتے ہیں اور کیا آپ اپنا پیسہ کھونے کا خطرہ مول لینے کے متحمل ہو سکتے ہیں۔
جناب اینڈرے ڈیشن (Andrey Dashin)، حصص دار

اینڈرے ڈیشن (Andrey Dashin)

حصص دار

تبدیلی کو اپنائیں اور اختیار کر لیں

حتٰی کہ ایک نوجوان فرد کے طور پر اینڈرے ڈیشن (Andrey Dashin) معاشیات کے لئے ایک جذبہ رکھتے ہیں، یہ ان کے قازق انسٹیٹیوٹ آف فنانس اینڈ اکنامکس سے ایک ڈگری کی جستجو کرنے کا سبب بنا۔ ان کے کوالیفائی کرنے کے بعد، انہوں نے اپنی پہلی کامیاب کمپنی قائم کی - Alpari، اور 2011 تک کمپنی نے صنعت کے متعدد ایوارڈز جیت لیے۔   اینڈرے کی وقت کی قدر کے لئے قدر شناسی ان کے اگلے کارہائے نمایاں ForexTime (FXTM) کے لئے ایک تحریک بن گئی۔

اینڈرے یقین رکھتا ہے کہ استحکام اور ترقی کے حصول کا سب سے بہترین طریقہ، تبدیلی کو اپنانا ہے اور مسلسل اپنے نئے ماحول کو اپنانا ہے۔ وہ یونانی فلسفی، هيراكليتس کی طرف سے لکھی گئی کہاوت کو تسلیم کرتا ہے، کہ 'صرف تبدیلی ہی مستقل ہوتی ہے'، یہ حقیقت ان کی تمام کاروباری کاوشوں اور زندگی سے متعلق نقطہ نظر کے پس پردہ موجود رہتی ہے۔ یہی وہ فلسفہ ہے جس نے انہیں کاروباری اور مالیاتی منڈیوں کے اہم ترین مقام پر رکھا ہے۔

اینڈرے شادی شدہ ہیں اور ان کے تین بچے ہیں؛ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں۔ وہ سمندر، گاڑیوں اور کھیلوں کیلئے بے انتہاہ محبت رکھتے ہیں، لیکن ان کی گہری محبت دوڑ لگانے، کوہ پیمائی کرنے، اور باکسنگ میں پنہاں ہے۔ وہ یقین رکھتے ہیں کہ کہ کھیلوں میں حصہ لینا عزم کو مضبوط بنانے کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے، اور ذہن کو مرکوز رکھنے کے لئے جسمانی فٹنس لازمی ہے۔

اولگا ری بالکینا (Olga Rybalkina)، CEO

اولگا ری بالکینا (Olga Rybalkina)

منیجنگ پارٹنر / اقلیتی حصص دار

اپنی مکمل صلاحیتوں کو دریافت کرنے کے اپنی پوری سعی کریں

مالیات اور معاشیات کے لئے اپنے عمیق ذہن کی عکاسی کرتے ہوئے، اولگا ری بالکینا (Olga Rybalkina) قازق فیڈرل یونیورسٹی سے مالیاتی انتظام کاری میں آنرز ڈگری اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتی ہیں۔ ان کا کیریئر 1998 میں Alpari کے قیام کے ساتھ شروع ہوا، جہاں ان کے شاندار کارہائے نمایاں اور بے مثال تجربے نے انہیں ایک ممتاز رہنما بننے میں معاونت کی، جو کہ وہ آج ہیں۔

اولگا 2012 میں ForexTime کی سی ای او بنیں اور وہ تمام روز مرہ کے انتظامی فیصلوں اور کمپنی کے طویل المدت اور مختصر مدت مقاصد کا تعین کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں۔ مئی 2018 میں، وہ ایک منیجنگ پارٹنر اور FXTM کی اقلیت شیئر ہولڈر بننے کے لئے آگے بڑھی۔ اس نئے کردار میں، اولگا اس جدت انگیز گلوبل برانڈ کی حکمت عملی کی پیش رفت میں فعال طور پر اینڈرے ڈیشن کی تائید کرتی ہے۔

وہ نیشنل فیوچرز ایسوسی ایشن سے سیریز 3 لائسنس اور امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن سے سیریز 7، 24، 27 اور 63 لائسنسوں سمیت کافی تعداد میں مالیاتی سرٹیفکیٹس اور لائسنسز رکھتی ہیں۔

اولگا آپ کے مقاصد کے حصول کے لئے اپنے آپ کو مکمل طور پر کام میں وقف کرنے کا یقین رکھتی ہے۔ ان کا پسندیدہ منرہ 'اپنی مکمل صلاحیتوں کو دریافت کرنے کے اپنی پوری سعی کریں' ہے۔

اولگا شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی ہے۔ وہ پڑھنے، ہائیکنگ اور یوگا کرنے کے لئے ایک جذبہ رکھتی ہیں۔ وہ یقین رکھتی ہیں کہ ان تین مشاغل کا مجموعہ ان کے جسم، ذہن اور روح کو کامل ہم آہنگی اور توازن میں رکھنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

نکولاس ڈیفٹیراس (Nicholas Defteras)

نکولاس ڈیفٹیراس (Nicholas Defteras)

چیف ایگزیکٹو آفیسر

میں فاریکس کی صنعت کی متحرک اور مسابقتی فطرت کو بے حد پسند کرتا ہوں

نک یونیورسٹی کالج لندن سے اکنامکس میں گریجویٹ اور ICAEW کے فیلو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔ وہ تربیت یافتہ ہیں اور لندن کی چوٹی کی سطح کی اکاؤنٹنگ فرمز میں کام کر چکے ہیں اور دنیا بھر میں عالمی سرمایہ کاری بینکوں میں سینئر مالیاتی اور انتظامی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ 2014 میں، نک نے چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور ForexTime میں شمولیت اختیار کی اور ابتدائی 2016 میں، انہوں نے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے کردار پر ترقی حاصل کی۔ مئی 2018 میں نک کی ForexTime کے سی ای او کے طور پر تقرری نے ان کے بے پایاں انتھک عزم اور قیادت کی توثیق کی ہے۔ سی ای او کے طور پر، نک کمپنی کے آپریشنز کے مؤثر انتظام اور یقینی بنانے کے لئے ذمہ دار ہے کہ یہ اپنے حکمےت عملی مقاصد کو پورا کرتی ہے۔

فاریکس کی صنعت کے بارے میں جو بات نک کو سب سے زیادہ پرجوش کرتی ہے، وہ اس کی سبک رفتاری، متحرک پن اور مسابقتی نوعیت ہے۔ نک کی انتظامیہ کے انداز کو جان کے ایک اقتباس کے ساتھ بہترین طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ سی میکسویل (C. Maxwell): "ایک رہنما ایسا فرد ہوتا ہے، جسے راستے کا پتہ ہوتا ہے، راستے پر چلتا ہے اور راستہ دکھاتا ہے"۔

نک شادی شدہ ہے اور دو نوعمر بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔ وہ بیرونی سرگرمیاں بے حد پسند کرتا ہے، ایک پراشتیاق کیمپر ہے اور 4x4 آف روڈ ڈرائیونگ کا دلدادہ ہے۔

سرگے چومارو (Sergey Chumarov)

چیف ٹیکنالوجی آفیسر/ایگزیکٹو ڈائریکٹر

کچھ بھی ممکن ہے جب تک آپ کے پاس ایک اچھی ٹیم ہو

سرگے قازن فیڈرل یونیورسٹی سے فزکس میں ڈگری رکھتا ہے۔ 1999 میں انہوں نے Alpari، میں شمولیت اختیار کی، جہاں ان کا عمیق جذبہ اور IT کے زبردست علم نے انہیں کمپنی کا ایک کلیدی کھلاڑی بنا دیا۔ سرگے نے اپنی پوزیشن میں رہ کر عمل کرنے میں اپنا تمام تجربہ استعمال کیا، جب وہ 2012 میں ForexTime کا CTO بن گیا۔ اب وہ تمام تکنیکی کارروائیوں اور کمپنی کی پیشرفتوں کی نگرانی کرتا ہے۔

وہ ان لوگوں سے متاثر ہے، جو اس کی طرح، اس کے میدان کی حدود کو چیلنج اور دریافت کرتے ہیں۔ وہ اس یقین کے ساتھ کھڑا ہے کہ "کچھ بھی ممکن ہے جب تک آپ کے پاس ایک اچھی ٹیم ہو"۔

سرگے شادی شدہ ہے اور دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔ وہ گاڑیوں کے بے حد شوقین ہیں اور اپنے فارغ وقت میں مچھلیاں پکڑنے کی طمانیت اور سفر کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

جارج کیریاکوڈز (George Kyriakoudes)

جارج کیریاکوڈز (George Kyriakoudes)

چیف مالیات آفیسر/ایگزیکٹو ڈائریکٹر

میں نے ناممکن کو ممکن میں تبدیل کرنے کی چنوتی کو پسند کیا۔

جارج کینٹ یونیورسٹی آف کینٹ سے اکاؤنٹنگ، فنانس اور اکنامکس میں ڈگری رکھتے ہیں اور ICAEW کے ایک رکن ہیں۔ 2006 میں گریجویشن کرنے کے بعد، انہوں نے مغربی لندن، میں پرائس واٹرہاؤس کوپرز میں شمولیت اختیار کی، جہاں وہ ایک سینئر ایسوسی ایٹ بن گئے۔ انہوں نے ایک سینئر داخلی آڈیٹر کے طور پر 2013 میں FXTM میں شمولیت اختیار کی، ، جہاں تمام مالی معاملات پر ان کا وسیع علم، 2014 میں، ان کی سربراہ رسک مینجمنٹ اینڈ رپورٹنگ اور 2016 میں چیف فنانشل آفیسر کے طور پر ان کی تقرری کرنے کا باعث بنا۔

سینٹ فرانسس نے ایک بار کہا: "جو ضروری ہے، کرنے کے ذریعے شروع کریں، اس کے بعد جو ممکن ہے؛ اور اچانک آپ ناممکن کرنا شروع کر دی گے"۔ جارج اس فلسفہ کو تسلیم کرتا ہے اور اسے اپنی زندگی اور کام میں لاگو کرتا ہے۔

جارج شادی شدہ ہے اور کوہ پیمائی – ایککھیل جس کی وہ قبرص اور بیرون ملک دونوں میں مشق کرتا ہے، جب بھی اسے اس کا موقع ملتا ہے، کا زبردست جذبہ رکھتا ہے۔

ویلریا کولیسنگ (ValeriyaKolesnik)

ویلریا کولیسنگ (Valeriya Kolesnik)

چیف آپریٹنگ آفیسر /ایگزیکٹو ڈائریکٹر

اگر آپ ان سے سیکھتے ہیں تو زندگی میں تمام تجربات مثبت ہیں

ویلریا غیر ملکی زبانوں میں ایک ڈگری کے ساتھ قازن فیڈرل یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں اور وہ سائپرس انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سے MBA کی ڈگری رکھتی ہے۔ ویلریا کے کیریئر کا آغاز تاتارستان کے معروف بینکوں میں سے ایک، AK بارز بینک سے شروع ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے 2011 میں Alpari مالیاتی خدمات میں شمولیت اختیار کر لی اور 2012 میں FXTM میں بیک آفس مینیجر کی پوزیشن پر منتقل کر دی گئیں۔ ان کے بینکاری اور عمل کاریوں کی مہارت کے ساتھ، ان کا پیشہ ورانہ اور امید افزاء رویہ، کا نتیجہ 2016 میں ان کی چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر تقرری کی صورت میں نکلا۔

ویلریا یقین رکھتی ہے کہ زندگی کے تمام تجربات، چاہے وہ مثبت ہوں یا منفی، قابل قدر ہیں، اگر آپ ان اسباق پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جو ان حاصل ہوتے ہیں اور ان سے سیکھتے ہیں۔ وہ کمپنی کی روزانہ کی کارروائیوں کی نگرانی میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر اپنے کردار میں اس فلسفہ کو لاگو کرتی ہیں۔

شادی شدہ اور ایک نوعمر بیٹے کی والدہ، ویلریا، یوگا کی مشق، ٹریکنگ اور مختلف اقسام کے وسیع موضوعاتی مضامین پڑھنے سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔

غیر - ایگزیکٹو ڈائریکٹرز

فلیپوس مینارس (PhilipposMannaris)

فلیپوس مینارس (Philippos Mannaris)

فلیپوس مینیرس (Philippos Mannaris) نے ایکچوریل سائسنز میں بی ایس سی (فرسٹ کلاس اعزاز) کے ساتھ لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس سے گریجویشن کیا ہے وہ ایک کوالفائیڈ بیمہ دار اور قبرص اور یو کے کی بیمہ داروں کی ایسوسی ایشن کے رکن ہیں۔ انہوں 2003 میں ایوان ہیوٹ میں اور مشرق وسطٰی کے لئے اضافی ایکچوریل اور سرمایہ کاری مشاورت کی خدمات کی ذمہ داری کے ساتھ قبرص کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ وہ ایوانز گلوبل ریٹائرمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ پریکٹس کے ایک پارٹنر ہیں، اور اداراتی کلائنٹس کے ساتھ بیمہ کاری اور سرمایہ کاری کے مسائل کے تمام تر امور پر کام کرتے ہیں، بشمول سرمایہ کاری اور فنڈنگ کی حکمت عملیاں، مینیجر کا انتخاب اور سرمایہ کاری گورننس۔

وہ قبرص، مصر اور مشرق وسطٰی میں کئی بڑی مقامی اور کثیر القومی کمپنیوں کے لئے سرکردہ ایڈوائزر ہیں اور کل 19 سال کا مشاورت کا تجربہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے 2013 سے 2018 کے مابین، قبرص کے مرکزی بینک کے ایک غیر ایگزیکٹو بورڈ ممبر کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے سرمایہ کاری کمیٹی کے بورڈ کے چیئرمین اور بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کے ایک رکن کے طور پر بھی خدمات پیش کیں۔ وہ 2014 کے بعد سے ForexTime لمیٹڈ کے ایک غیر ایگزیکٹو بورڈ کے رکن کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

Yiannis Misirlis

یانیس مسریلیس (Yiannis Misirlis)

یانیس مسریلیس (Yiannis Misirlis) امپیریو گروپ، قبرص کے نامور ترین پراپرٹی گروپس میں سے ایک، کے بانی ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے ابتدائی عمر سے ہی املاک کی ترقی کے شعبہ میں اپنے جستجو کا تعاقب کیا اور ان صلاحیتوں کو حاصل کرنے کی جدوجہد شروع کر دی جو انہیں ان کے اہداف کے حصول میں مدد کر سکتی تھیں۔ انہوں نے لندن اور میڈرڈ میں تین یونیورسٹیوں سے ڈگریاں حاصل کیں، جن میں ایک سول انجنیئرنگ میں بی ایس سی، یونیورسٹی کالج لندن (UCL) سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایم ایس سی، اور میڈرڈ میں IE بزنس اسکول سے انٹرنیشنل ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

یانیس کی ریئل اسٹیٹ اور بزنس فورمز کے ساتھ باقاعدہ شراکت داریاں، ان کے ریئل اسٹیٹ کے لیے جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔ وہ بڑے فورمز جیسا کہ لندن میں اکانومسٹ فورم اور اسرائیل ٹرائی لیٹرل سمٹ میں باقاعدگی سے مقرر ہیں۔ ان کی رائے اور تشخیصوں کو فنانشل ٹائمز، ہانگ کانگ ٹائمز، ویڈوموسٹی ماسکو، اور گلف نیوز میں شائع کیا گیا ہے۔ وہ OPPLive (یورپ کے ایک سب سے بڑا پراپرٹی فیئرز مین سے ایک) میں باقاعدہ شراکت دار ہیں، جو قبرص کی پراپرٹی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ایک کاروباری شخصیت کی حیثیت سے، وہ تنظیم کے ساتھ بہت زیادہ شامل رہتے ہیں جیسے قبرص کی لینڈ اینڈ بلڈنگ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (LBDA)، جہاں وہ فی الوقت بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ قبرص چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (CCCI) کے بورڈ ڈائریکٹرز کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں، جہاں وہ ریئل اسٹیٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

2010 میں پالیٹس (Politis) اخبار کی جانب سے "سال کے بزنس مین" کا انتخاب کیے جانے کے ساتھ، یانیس کو حال ہی میں InBusiness میگزین کی جانب سے "سال 2017 کے مینیجر" کا نام دیا تھا۔ 

یانیس شادی شدہ اور دو بچوں کے والد ہیں۔ وہ صبح جلدی جاگتے ہیں، پورا سال تیراکی کرنیوالے، اور اپنے فرصت کے لمحات میں ٹینس کھیلنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یانیس یقین رکھتے ہیں کہ بزنس کے مستحکم خیالات اور تخلیقی ذہنیت کو برقرار رکھنے کے لیے چاق و چوبند رہنا بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔

Scroll Top