ECN کا مطلب ’الیکٹرانک کمیونیکیشن نیٹورک‘ ہے اور اس سے مراد ٹریڈنگ کا ایک خودکار جزو ہے جو انفرادی ٹریڈرز کو بشمول بینک، بروکیریج اور یہاں تک کہ دوسرے ٹریڈرز، لیکویڈیٹی فراہم کنندگان سے منسلک کرتا ہے۔ یہ پراسیس کسی بھی طرح کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ رکھنے والے افراد کو اور ان کے بیلنس کے سائز سے قطع نظر، مالیاتی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
ایک ECN بروکر عام طور پر کوئی ڈیلنگ ڈیسک نہیں (NDD) بروکر ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ کلائنٹس کے آرڈرز ڈیلنگ ڈیسک سے ہو کر نہیں جاتے ہیں، جس سے فریقین کے مابین عملدرآمد ایک براہ راست تعلق میں انجام دیا جاتا ہے۔
پہلی چیز پہلی ہے، آئیں کچھ تفصیل کی طرف آتے ہیں
ECN ایک خودکار نظام ہے جو مارکیٹ کے شرکاء کے داخل کردہ آرڈرز کو براہ راست تیسرے فریقین اور انفرادی ٹریڈرز کو روانہ کرتا ہے۔ پھر ان آرڈرز کو بہترین دستیاب قیمت پر خرید اور فروخت کے آرڈرز کے ساتھ مماثل کر کے خودکار طور پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔
ECN ٹریڈنگ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک انتہائی موثر پراسیس ہے۔ بڑے اور چھوٹے تمام ٹریڈرز کو براہ راست لیکویڈیٹی فراہم کنندگان سے جوڑنے سے آپ کے لین دین میں ’بچولیے‘ کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔
ECN ٹریڈنگ آپ کو تنگ اسپریڈز اور منڈی کی قیمت بندی میں زیادہ عمیقیت فراہم کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ECN بروکر آپ کو دستیاب تنگ ترین بولی/آسک اسپریڈز کی پیشکش کرنے کے لئے متعدد شرکاء سے نرخوں کو مستحکم کرتا ہے۔ اس انتہائی خودکار ٹریڈنگ پراسیس کا نتیجہ حقیقی وقت منڈی کے نرخ اور تیز رفتار عملدرآمد کی صورت میں ہوتا ہے!
اسے بروکر کے کلائنٹس کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ٹریڈ کرنے کے لئے ایک مقام منڈی تصور کریں، تاکہ آپ جیسے ٹریڈرز اس وقت موجود بہترین پیشکش کو حاصل کر سکیں۔
اس پیچیدہ خودکار پراسیس کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں سمجھنے کے لئے ذیل میں ہمارے آسان گرافک کی پڑتال کریں:
لیکویڈیٹی مہیا کار، جیسے عالمی بینک، خریدیں یا فروخت کریں آرڈرز ایک ECN سرور میں داخل کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنے کلائنٹس کے لئے ان کے ساتھ ٹریڈ کرنے کے لئے ان نرخوں کو دستیاب کرتے ہیں۔
دوسری جانب، ٹریڈرز عملدرآمد کے لئے مختلف نرخ تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور منڈی میں دستیاب بہترین بولی اور آسک قیمتیں دکھائی جاتی ہیں۔ ٹریڈنگ پراسیس میں روایتی ’بچولیے‘ کا کردار ختم ہو جاتا ہے۔
ECN بروکر مارکیٹ کے شرکاء کے درمیان ECN ٹریڈز سے مماثل کر کے اور پھر آرڈرز کو لیکویڈیٹی مہیا کاروں کو منتقل کرتے ہوئے کلائنٹس کی براہ راست کرنسی منڈیوں میں داخل ہونے میں مدد کرتا ہے۔
خلاصہ یہ کہ، ایک فاریکس ECN بروکر MT4 یا MT5 ٹریڈنگ پلیٹ فارموں کا استعمال کرتا ہے، اور ECN ٹریڈنگ کو ایک ’مرکز‘ کے طور پر منظم کرتا ہے، جہاں مارکیٹ کے تمام بڑے کھلاڑی ایک لیکویڈیٹی ماخذ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ بروکر اس نیٹ ورک کو اپنے کلائنٹس کی منڈی میں دیگر شرکاء تک براہ راست رسائی فراہم کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔
ایک یاد دہانی کے طور پر یہ کہ، فاریکس مارکیٹ ایک بڑی حد تک سب سے بڑی ٹریڈ کی جانے والی عالمی منڈی ہے— ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ قابل رسائی منڈی ہے:
نوٹ کرنے کی بات یہ ہے کہ ECN بروکرز وسیع اسپریڈز سے گریز کرتے ہیں جو روایتی بروکر کے ساتھ عام ہے۔ تاہم، ECN بروکر کو فی ٹرانزیکشن کمیشن فیس سے فائدہ ہوگا – یہ مقرر کردہ، شفاف کمیشن ہے۔
آپ کا ECN بروکر بہترین دستیاب قیمتوں پر درخواست کردہ آرڈرز کو خودکار طور پر مماثل کرتا ہے اور اس پر عملدرآمد کرتا ہے۔ آپ کو فوری توثیق مل جاتی ہے اور، کیوںکہ یہاں کوئی ڈیلنگ ڈیسک شامل نہیں ہے، اس میں دوبارہ نرخ نہیں ہیں!
معیاری بروکرز کے مقابلے میں، آپ کا ECN بروکیریج کافی تنگ اسپریڈز کی پیشکش کر سکتا ہے کیونکہ یہاں کوئی ’بچولیا‘ نہیں ہے۔ قیمت کے نرخ متعدد مارکیٹ کے شرکاء سے اکٹھے کیے جاتے ہیں، یعنی ECN ٹریڈنگ وسیع اسپریڈز سے گریز کرتی ہے۔
ECN بروکر کے ساتھ ٹریڈنگ سرگرمی مکمل طور پر گمنام ہوتی ہے۔ قیمتیں حقیقی، لائیو مارکیٹ حالات کی عکاسی کرتی ہیں جس کے ساتھ اس وقت ECN ان لوگوں کو رازداری کا ایک درجہ مہیا کر رہا ہوتا ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے، جیسے بڑے آرڈرز پر عملدرآمد کرنے والے افراد کے لئے۔
آپ کے ہر مرتبہ ٹریڈ کرنے پر بروکر ایک مقررہ کمیشن وصول کرے گا، کیونکہ یہ ان کا منافع ہے۔ اسی طرح، یہ مارکیٹ مارکر استعمال کرتے وقت شامل اخراجات سے یقینی طور پر زیادہ شفاف ہے۔
لائیو قیمتیں متواتر تبدیل ہوتی رہتی ہیں اور خاص طور پر جب ٹریڈنگ سیشن بیک وقت واقع ہوتے ہیں، تو ایک اصلی ECN بروکر فلوٹنگ اسپریڈز کی پیشکش کر سکتا ہے۔
کسی بھی مالیاتی ٹریڈنگ کی طرح، اس میں بھی خطرہ شامل ہے اگر ٹریڈ کیے جانے والے اثاثے غیر لیکوئیڈ ہیں یعنی کیا تھامی پوزیشنز سے باہر نکلنا آسان ہے۔
ECN ٹریڈنگ کا تعارف جدید فاریکس صنعت کے لئے ایک سنگ میل تھا۔ لیکویڈیٹی مہیا کاروں تک براہ راست رسائی، خودکار آرڈر پر عملدرآمد اور مماثلت کرنے کے ساتھ، یہ دنیا بھر کے بہت سے فاریکس ٹریڈرز کے لئے آگے کی راہ بن گیا ہے۔
FXTM ECN اکاؤنٹ
آج ہی FXTM کے ساتھ ECN فاریکس اکاؤنٹ قائم کریں