سب سے پہلا اور ضروری قدم جو ایک تاجر کو لینا ہے وہ ہے ایک فاریکس بروکر جس پر وہ بھروسہ کر سکے۔ اس انڈسٹری میں بروکرز تجارت کا ایک اہم حصہ ہیں اور وہ تاجر کے بنیادی بزنس پارٹنر ہیں۔ چنانچہ ایک تاجر کا مقصد بہترین میسر بروکر کھوجنا ہونا چاہیے۔ ایک مناسب اور قابل بھروسہ بروکر کا انتخاب بہت ضروری ہے، اور ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ وہ آپ کی ایک تاجر کے طور پر انفرادی ضروریات پوری کر سکے۔ ایک درست فیصلہ کرنے کے کچھ اہم عوامل ہیں جن کا ہر تاجر کو خیال رکھنا چاہیے۔
یہ ایک ظاہری سی بات لگتی ہے، لیکن آپ یہ جان کر حیران ہو جائینگے کہ کتنے غیر منظم فاریکس بروکرز موجود ہیں۔ بہترین فاریکس بروکرز کی نگرانی مقامی یا بین الاقوامی اتھارٹی کی جانب سے کی جاتی ہے۔ ریگولیشن کے بغیر فاریکس بروکر اپنی من مانی کر سکتے ہیں اور اس کا نتیجہ آپ کے لیے بعض انتہائی ناخوشگوار مسائل کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ محتاط رہیے اور قابل اعتماد فاریکس بروکر کے ساتھ کام کیجیے۔ اصولوں اور معیاروں کی پاسداری ایک بروکر کی سنجید گی کی واحد علامت ہے۔
تو دراصل اسپریڈ ہے کیا؟ آپ کرنسی جوڑے یا کسی اور اثاثے کی بولی کی اور پوچھی گئی قیمت لیں اور ان کے درمیان کا فرق کیلکولیٹ کریں، یہ اسپریڈ ہے۔ اگر فاریکس بروکر کی جانب سے دیے گئے اسپریڈ اونچے ہیں تو یہ خطرے کی علامت ہے۔ بہت سے بروکرز اونچے اسپریڈز کے ذریعے آپ کے خرچے پر منافع بناتے ہیں، چنانچہ کم اسپریڈز والے بروکر کا انتخاب کیجیے۔
لیورج کی آسان ترین وضاحت؛ یہ تاجر کو کم ڈپازٹ کے ساتھ زیادہ کرنسی کی تجارت کی صلاحیت دیتا ہے، اسطرح تاجر کی قوت خرید بڑھ جاتی ہے۔ لیورج تناسب کے اعتبار سے پیش کیا جاتا ہے؛ مثال کے طور پر 1:1000 کا مطلب ہے کہ آپ کی قوت خرید 1000 گناہ بڑھ چکی ہے۔ €1000 ڈپازٹ کیجیے اور بروکر اسے میچ کر کے €1,000,000 بنادے گا۔ اونچا لیورج یقینی طور پر تاجر کو وہ مواقع فراہم کرتا ہے جو اس کے بغیر ممکن نہیں۔ کم سرمایہ رکھنے والے چھوٹے تاجر حضرات زیادہ منافع کمانے کے لیے اونچے لیورج سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ساتھ ہی نقصان بھی۔ لہٰزا لیورج کو دھیان سے استعمال کرنا چاہیے اور اس کا استعمال مستقل کرنا بھی ٹھیک نہیں خاص کر ان کو جن کو اس کی ضرورت نہیں۔
فاریکس جیسی برق رفتار مارکیٹ میں تجارت کرتے ہوئے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ایسے بروکر کا انتخاب کریں جو آپ کی تجارت کو تیزی اور مستعدی کے ساتھ کر سکے۔ عملدرآمد میں تاخیر صرف مسائل میں اضافہ کرے گی۔
مختلف اکاؤنٹس میں سے انتخاب کا موقع ہمیشہ ہی فائدہ مند ہوتا ہے۔ ہر تاجر دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اور اگر ایک بروکر اکاؤنٹ کی بہت ساری اقسام فراہم کر سکتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ مختلف تاجروں کی مالیاتی صلاحیتوں، ضروریات اور خواہشات کو پورا کر سکتا ہیں۔ بہترین فاریک بروکرز اس بات کو جانتے ہیں کہ انتخاب کی قوت دیر پا ہوتی ہے اور تاجر پابندیوں کے بجائے آزادی میں بہتر محسوس کرتے ہیں۔
live اکاؤنٹ پر تجارت کرنے سے پہلے demo اکاؤنٹ پر تجارت کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر ایک فاریکس بروکر demo اکاؤنٹ فراہم نہیں کرتا تو مخالف سمت میں بھاگ کھڑے ہوئیے۔ ایک demo اکاؤنٹ کے ساتھ تجارت کرنے سے آپ اصل حالات مگر مجازی یعنی ورچوئل پیسوں کے ساتھ تجارت کر سکتے ہیں، اسطرح یہ خطرے سے خالی ہوتا ہے۔ آپ ایک تاجر کی حیثیت سے اپنی کمزوریوں اور طاقتوں کو پہچان کر live تجارت اسی وقت شروع کرتے ہیں جب آپ بااعتماد اور تیار ہوں۔
جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ تاجر پابندیوں میں خوش نہیں رہتے۔ ایک بروکر جتنے زیادہ تجارتی آلات فراہم کرتا ہے اتنے ہی مواقعوں سے پردہ اٹھتا ہے۔ ایسے بروکر کا انتخاب کیجیے جو میجر کرنسی جوڑوں کے ساتھ مائنرز، ایگزاٹکس، قیمتی میٹلز اور دوسری اشیاءِ ضرورت بھی فراہم کرتا ہو۔ مثال کے طور پر غیر مستحکم سیاسی اور معاشی حالات میں سونا ایک مقبول تجارتی آلہ ہے۔
بہترین فاریکس بروکر بہترین تجارتی پلیٹ فارمز فراہم کرے گا۔ ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم آپ کو تکنیکی اور بنیادی تجزیات تک تیز رسائی ، ایک اعلیٰ سیکورٹی سسٹم، وژیول فیچرز جیسے گراف اور چارٹس فراہم کرے گا اور وہ ہمیشہ یوزر دوست ہوگا۔ مارکیٹ کا معیار نفیس MetaTrader4 ہے۔
خودکار تجارت یا algorathmic تجارت تاجر کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ ایک تاجر اپنی حکمت عملی پر عملدرآمد کر سکتا ہے یا دوسرے تاجر کی حکمت عملی نقل کر سکتا ہے، کچھ تجارتی پلیٹ فارمز میں ایسے سافٹ ویئرز ہوتے ہیں جو آپ کے لیے خودکار طور پر اس حکمت عملی کی بنیاد پر تجارت کرتے ہیں جو آپ نے بنائی یا نقل کی ہو۔ اس کی ایک اچھی مثال MetaTrader4 تجارتی پلیٹ فارم پر Expert Advisors ہے۔ خود کار تجارت کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو اپنے مانیٹر سے سارا دن موقع کے انتظار میں چپک کے نہیں بیٹھنا پڑتا۔ خودکار تجارتی سسٹم آپ کے لیے موقعے نکالے گا۔ بحرحال یہ دماغ میں رکھیے کہ ایسے سسٹم آپ کی بنائی گئی حکمت عملی پر فنکشن کرتے ہیں لہٰذا ان کے منافع کمانے کے ساتھ نقصان کرنے کا اندیشہ بھی ہر وقت موجود رہتا ہے۔
آپ کے فائدے اور ضرورت کے لیے ایسا فاریکس بروکر چننا ضروری ہے جو سہل اور تیز ڈپازٹ اور رقم نکلوانے کی سہولت فراہم کرے۔ برق رفتار ڈپازٹز آپ کی تجارتی پوزیشن کو تقویت دینے اور ان مواقعوں کا فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتے ہیں جو مارکیٹ میں ایک دم آجایئں۔ کسی بھی وجہ سے آپ کو رقم نکلوانی پڑ جائے تو اس کا پراسیس بھی تیز اورسادہ ہونا چاہیے تاکہ آپ کے فنڈز آپ کو چند ہی دن میں لوٹائے جا سکیں۔
اعلان لاتعلقی:یہ تحریری/بصری مندرجات ذاتی رائے اور خیالات پر مشتمل ہیں۔ مندرجات کے بارے میں یہ فرض نہیں کیا جانا چاہئیے کہ یہ کسی بھی قسم کے سرمایہ کاری کے لئے مشورہ اور/یا کسی بھی لین دین کے لئے ترغیب پر مشتمل ہیں۔ یہ کسی بھی سرمایہ کاری کی خدمات خریدنے کے لئے پابندی کی طرف اشارہ نہیں کرتے ہیں، اور نہ ہی یہ مستقبل میں کارکردگی کی ضمانت دیتے یا پیشین گوئی کرتے ہیں۔ FXTM، اس کے ملحقہ ادارے، ایجنٹس، ڈائریکٹران، افسران یا ملازمین کسی بھی معلومات کی عین درستگی، جواز، بروقت یا مکمل ہونے کی یا پھر دستیاب معلومات کی کوئی ضمانت نہیں دیتے ہیں اور اسی بنیاد پر کسی بھی سرمایہ کاری سے ہونے والے کسی بھی نقصان کے لئے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔
خطرہ کا انتباہ: ٹریڈنگ لیوریجڈ مصنوعات جیسا کہ فاریکس اور CFDs کے ساتھ خطرے کی ایک اعلٰی سطح شامل ہوتی ہے۔ آپ اس سے زیادہ خطرہ مول نہیں لینا چاہئیے جو کھونے کے آپ متحمل ہو سکتے ہیں، یہ ممکن ہے کہ آپ اپنی ابتدائی سرمایہ کاری سے زیادہ کھو سکتے ہیں۔ آپ کو تجارت نہیں کرنی چاہئے ماسوائے جب تک نقصان پہنچنے کے خطرہ کے تئیں اپنے منکشف ہونے کی سچی حد کو مکمل طور پر نہیں سمجھتے ہیں۔ تجارت کرتے ہوئے، آپ کو ہمیشہ اپنے تجربے کی سطح کو مدنظر رکھنا چاہئیے۔ اگر شامل شدہ خطرہ آپ کو واضح محسوس نہ ہو، تو براہ مہربانی آزادانہ مالی مشورہ طلب کریں۔