کاپی ٹریڈنگ کیا ہے؟

اس کا مفہوم اس کے نام سے ہی ظاہر ہے! کاپی ٹریڈنگ کے ذریعے آپ کسی دوسرے ٹریڈر کی طرف سے لی گئی پوزیشنز کو براہ راست کاپی کر سکتے ہیں۔ آپ اس رقم کا فیصلہ کرتے ہیں جو سرمایہ کاری آپ کرنا چاہتے ہیں اور بس حقیقی وقت میں ہر اس چیز کو خود بخود کاپی کرتے ہیں جو وہ کرتے ہیں – جب وہ ٹریڈر کوئی بھی ٹریڈ کرتا ہے، تو آپ کا اکاؤنٹ بھی وہی ٹریڈ کرے گا۔

آپ کو ٹریڈز پر کوئی بھی ان پٹ لینے کی ضرورت نہیں پڑتی، اور آپ اپنے منتخب کردہ ٹریڈر کے طور پر ہر ٹریڈ پر ویسا ہی منافع حاصل کرتے ہیں۔

کاپی ٹریڈنگ کسی دوسرے ٹریڈر کے ماہرانہ علم کو استعمال کرنے کے آسان ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ آپ نتائج پر کوئی کنٹرول نہیں کھوئیں گے۔ آپ کے پاس بدستور ٹریڈز بند کرنے، اور جب چاہیں تو کھولنے کی صلاحیت ہو گی۔

لیکن دوسرے ٹریڈر کو کاپی کر کے، آپ ممکنہ طور پر ان کی مہارت کی بنیاد پر پیسہ کما سکتے ہیں۔

در حقیقت، حصہ لینے کے لئے مالیاتی منڈیوں کے بارے میں کسی بھی اعلٰی درجے کے علم کی ضرورت نہیں ہوتی ہے!

'کاپی ٹریڈنگ' کی کہانی

کاپی ٹریڈنگ کی تاریخ 2005 سے شروع ہوتی ہے جب ٹریڈرز مخصوص الگورتھمز کی نقل کیا کرتے تھے جسے خودکار ٹریڈنگ کے ذریعے ترقی دی گئی تھی۔ بروکرز نے ایسے سسٹمز کے ہونے کے امکان کا اعتراف کیا جہاں اس ٹریڈر سے منسلک کوئی بھی خودکار طور پر ان کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو کاپی کر سکتا ہو۔ ای میل سگنلز یا ٹریڈنگ 'چیٹ' رومز کی متواتر نگرانی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ ہمارے خیال میں انہوں نے کچھ ایسا دریافت کیا…

جس میں سے اٹورو اور زولو ٹریڈ وجود میں آئے جنہوں نے ٹریڈرز کو اپنے ذاتی ٹریڈنگ اکاؤنٹس اپنے پلیٹ فارم سے منسلک کرنے کی اجازت دی تھی۔ ٹریڈرز کو اب اپنی مخصوص حکمت عملیاں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی۔ تب سے کاپی ٹریڈنگ کی مقبولیت انتہائی اضافہ ہوا ہے۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق…

  • 3 میں سے 1 کا کہنا ہے کہ روایتی اسٹاک مارکیٹ رسائی انتہائی پیچیدہ ہے اور اسے ٹریڈرز کو خودکار طور پر فالو کر کے آسان بنایا جا سکتا ہے
  • 4 میں سے 1 سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ برس سوشل ٹریڈنگ پر غور کر رہے تھے
  • توقع کی جا رہی ہے کہ سوشل ٹریڈنگ پلیٹ فارمز میں 2020 میں €40bn (سالانہ بڑھوتری 96%) اور 2025 میں €70bn (سالانہ بڑھوتری 48%) اضافہ ہوگا

کاپی ٹریڈنگ کیسے کام کرتی ہے؟

کاپی ٹریڈنگ آسان بنائی گئی خودکار ٹریڈنگ ہے۔ یہاں آسان مرحلہ وار رہنما کتابچہ موجود ہے:

1دستیاب ٹریڈرز کو فلٹر کرنے کے لئے پلیٹ فارم FXTM انویسٹ کے ذریعہ فراہم کردہ ٹولز کا استعمال کر کے، فالو کرنے کے لئے ایسے ٹریڈر کو منتخب کریں جو آپ کے اہداف کے عین مطابق ہو۔ آپ کے لئے کیا اہم ہے؟ شاید یہ ان کے فالوورز کی تعداد ہو، یا منافع، خطرے کا درجہ، ان کے زیر انتظام فنڈز کی مجموعی رقوم یا سرمایہ کاری پر ان کا منافع ہو۔ آپ ان میں سے ایک امتزاج کا انتخاب کر سکتے ہیں – جو اس بنیاد پر مکمل طور پر آپ پر منحصر ہے کہ آپ کسے اہم سمجھتے ہیں۔
2اپنی سرمایہ کاری کی رقم طے کریں، اور یہ بھی کہ آپ اسے مختلف مینیجرز کے درمیان کس طرح اشتراک کریں گے۔ توازن برقرار رکھیں اور اپنے تمام انڈوں کو ایک ہی ٹوکری میں مت ڈالیں، لہذا اگر آپ نے ایک سے زیادہ افراد کو کاپی کرنے کے لئے منتخب کیا ہے تو انتخاب کریں کہ ہر منتخب کردہ ٹریڈر کو کتنا مختص کرنا ہے۔ مزید رہنمائی کے لئے، ہمارے مختصر ویڈیو رہنما کتابچے دیکھیں۔
3 اس کے بعد کاپی ٹریڈنگ پلیٹ فارم آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں تمام منتخب کردہ ٹریڈر کی پوزیشنز کی خودکار طور پر نقل تیار کرے گا۔
4مزید رقوم کا اضافہ کریں اگر آپ کو ٹریڈر کی کارکردگی پسند آتی ہے۔ یا، کسی ایک ٹریڈر کے لئے اپنے ظہور کو کو کم کریں اور ایک واحد ٹریڈر میں زیادہ سرمایہ کاری نہ کر کے اپنے پورٹ فولیو کو متنوع رکھیں۔ آپ اپنے موجودہ افراد کو کسی بھی وقت تبدیل کر سکتے ہیں، بس یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آپ جس ٹریڈر کو بھی فالو کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں اس کے لئے آپ کو علیحدہ انویسٹ اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی۔
5کاپی ٹریڈنگ فنکشن کو استعمال کرنے کی کوئی خصوصی فیس نہیں ہے، سوائے اس فیس کے جو آپ حکمت عملی منیجر کو تب ادا کرتے ہیں جب وہ کوئی منافع کماتے ہیں۔ نارمل ٹریڈز پر لاگو ہونے والی کوئی بھی بروکیریج فیس کاپی ٹریڈز پر بھی لاگو ہوگی۔

کون سی منڈیاں کاپی ٹریڈنگ کے لئے سب سے موزوں ہیں؟

آپ تمام منڈیوں میں کاپی ٹریڈ کر سکتے ہیں، بشمول: FX، اشاریے، اسٹاکس اور اشیائے تجارت کی منڈیاں۔

اگر آپ فاریکس مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتے ہیں لیکن وقت کی کمی ہے، تو کاپی ٹریڈنگ آپ کو ایڈوانس تکنیکی مہارتیں سیکھے بغیر شامل ہونے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ بہت وقت طلب ہو سکتا ہے۔

اگر آپ ایک منڈی کی دوسرے پر مزید منکشف کاری چاہتے ہیں تو مختلف منڈیوں میں اور کے باہر ٹریڈ کرنا بہت آسان ہے۔ شاید آپ ٹیکنالوجی اسٹاکس سے کم واقف ہوں گے لیکن کیا آپ نے ہمیشہ ایپل یا نیٹفلکس ٹریڈ کرنی چاہی ہے؟

آئیں خود کو فاریکس مارکیٹ کے بارے میں یاد دہانی کرائیں، جو ایک بڑی حد تک سب سے بڑی ٹریڈ کی جانے والی عالمی منڈی ہے:

  • عالمی فاریکس مارکیٹ $1,934,500,000,000 مالیت کی حامل ہے
  • یہ ایکویٹیز کی منڈی سے 27x بڑی ہے
  • فاریکس ٹریڈنگ کا روزانہ کا والیم NYSE سے 53x زیادہ ہے
  • 85% سے زائد فاریکس ٹرانزیکشنز مکمل طور پر بڑے یعنی EURUSD، USDJPY، GBPUSD، USDCAD، AUDUSD، NZDUSD اور USDCHF پر کی جاتی ہیں۔
  • فاریکس اور اس کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلوم کریں

کاپی ٹریڈنگ کے فوائد اور خطرات

فوائد

کاپی ٹریڈنگ کے فوائد ہی وہ وجہ ہے جس کی بدولت یہ اتنی مشہور ہوئی ہے۔

مقصد کیا ہے؟ ایسے ٹریڈرز کو تلاش کرنا جن کا ایک مستحکم ٹریک ریکارڈ اور ایسا ٹریڈنگ انداز ہے جسے آپ نقل کرنا چاہتے ہیں۔

یا آپ اپنے خطرہ کو اپنے پورٹ فولیو میں پھیلا سکتے ہیں جو آپ کو منڈیوں میں اتار اور چڑھاؤ پر سواری کرنے کے قابل بنائے گا تاکہ آپ طویل مدت کے لئے ٹریڈ کر سکیں۔

قابلیت رسائی

کاپی ٹریڈنگ، ٹریڈنگ میں ایک دلچسپ اور قابل رسائی راستے کی پیشکش کرتی ہے۔ سوشل ٹریڈنگ میں بہت بڑی پیشرفتوں اور متعدد سماجی ٹریڈنگ نیٹورکس کا مطلب ہے کہ اب یہ آزادانہ طور پر دستیاب ہے۔

اپنے خود کے ٹریڈنگ علم کی مہارت کو بڑھائیں

کاپی ٹریڈنگ آپ کو ایسے تجربہ کار ٹریڈرز کی ٹریڈنگ سرگرمی کو فالو کرنے کی اجازت دیتی ہے، جن میں سے کچھ سالوں کی مہارت اور عملی علم رکھتے ہیں۔ آپ ان کی کامیابی کی نقل کرتے ہوئے دیکھ کر اور اپنی خود کی ٹریڈنگ تیار کر کے سیکھ سکتے ہیں۔

تنوع

پیشکش پر متعدد ٹریڈ حکمت عملیاں موجود ہونے کے ساتھ، اب آپ مختلف اثاثوں میں متعدد فراہم کنندگان کو اپنا پورٹ فولیو مختص کر سکتے ہیں۔ انفرادی فیصلوں سے وابستہ خطرات کو پھیلاتے ہوئے، اگر کوئی ٹریڈر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو آپ نقصانات کی تلافی کر سکتے ہیں۔ آپ ممکنہ طور پر متعدد اقسام کے مارکیٹ ماحول میں بھی پیسہ کما سکتے ہیں۔

خود سے پوچھیں…

کیا آپ سعودی عرب کے تخریب کاری کی مزید کارروائیوں میں مبتلا ہونے پر کچھ آئل کی منکشف کاری چاہتے ہیں؟ کیا آپ جیروم پاویل کی پریس کانفرنس کے دوران دورانِ دن حرکات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں؟ یا شاید آپ پرسکون زندگی، کم اتار چڑھاؤ، سبز سرمایہ کاری سے غالباً مطمئن ہوں؟ آپ عالمی مہارت کی دولت کو تھپتھپا کر اپنی شرائط پر، جو چاہیں نمائش حاصل کر سکتے ہیں۔

فارغ وقت

آپ دن بھر منڈیوں میں ٹریڈز جاری رکھ سکتے ہیں کیونکہ آپ کا منتخب کردہ شخص ان کی نگرانی اور ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے دوسرے مشاغل کو اپنا وقت دے سکتے ہیں!


خطرات

کاپی ٹریڈنگ کے ساتھ بنیادی خطرہ بالکل واضح ہے – آپ مالیاتی مضمرات کے ساتھ کچھ خطرے میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس نوعیت کے ذریعے ٹریڈز کرنا انتہائی خطرہ، انتہائی نفع بخش سعی ہے۔

مارکیٹ خطرہ

مالیاتی منڈیوں میں کسی بھی دوسری ٹریڈنگ کی طرح، کاپی ٹریڈنگ میں بھی آپ کے سرمائے میں سے کچھ کو خطرے میں ڈالنا شامل ہے۔ لامحالہ، اس سے منسلک مارکیٹ خطرے کا مطلب ہے کہ آپ اس سرمائے کو کھو سکتے ہیں اگر آپ کے منتخب کردہ ٹریڈر کے خریدے اور فروخت کردہ اثاثے ناکام ثابت ہوتے ہیں۔

ٹریڈر ہسٹریز

کاپی کرنے کے لئے ایک طویل مدتی قابل اعتماد ٹریڈر کو منتخب کرنا مشکل عمل ہو سکتا ہے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے منتخب کردہ ٹریڈرز کو سمجھنے کو یقینی بنانے کے لئے خود ہوم ورک کرتے ہیں۔ بعض اوقات، نتائج متاثر کن ہو سکتے ہیں، یا ایک ٹریڈر مسلسل کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ تنزلی قریب ہی ہے۔

عملدرآمد خطرہ

کسی بھی مالیاتی ٹریڈنگ کی طرح، اس میں بھی خطرہ شامل ہے اگر ٹریڈ کیے جانے والے اثاثے غیر لیکوئیڈ ہیں یعنی تھامی پوزیشن سے باہر نکلنا کتنا آسان ہے۔ آپ کو دوسری باتوں سے بھی واقف ہونے کی ضرورت ہوگی جیسے کاپی ٹریڈر کے منافع میں کون سے اخراجات شامل ہوتے ہیں اور کیا بولی/پیشکش اسپریڈ کو شائع کردہ منافع میں پہلے ہی شامل کیا گیا ہے۔

کاپی ٹریڈنگ پلیٹ فارم

بیشتر سافٹ ویئر میں کاپی ٹریڈنگ فعلیت کی تین اقسام – خودکار، نیم خودکار اور مینول کا اختیار ہوگا۔

FXTM صنعت کے معروف فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارمز MT4 کو براہ راست آپ کے پی سی، میک، موبائل یا ٹیبلٹ پر پیش کرتا ہے تاکہ آپ جب بھی اور جہاں بھی چاہیں اپنی سہولت کے مطابق ٹریڈ کر سکیں۔

FXTM کی بیمثال ٹریڈنگ خدمات کے ساتھ یکجا ہو کر MetaTrader کی جدید ٹیکنالوجی، صارف کے لئے اعلٰی معیار کے تجربے کی پیشکش کرتی ہے۔

  • مینول 'نارمل' ٹریڈنگ سے سب سے زیادہ مشابہ ہے جہاں آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کو فالو کرنا ہے اور کن ٹریڈز کو کاپی کرنا ہے۔ بہت سے لوگ اسے سوشل ٹریڈنگ بھی کہتے ہیں۔
  • نیم خودکار ٹریڈنگ آپ کو اپنے منتخب کردہ ٹریڈر کی تمام پوزیشنز دیکھنے دیتی ہے۔ اس کے بعد آپ خود منتخب کر سکتے ہیں کہ کس کو کاپی کرنا ہے اور خود سے ٹریڈ کریں یا کس کو خودکار طور پر فالو کرنا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کا منتخب کردہ ٹریڈر قیادت کرتا ہے۔
  • خودکار مکمل پیکیج ہے اور وہ جس کی FXTM انویسٹ پیشکش کرتا ہے – آپ اپنے ٹریڈرز اور حکمت عملیوں کا انتخاب کرتے ہیں جو آپ کے خطرہ پروفائل کے لئے سب سے زیادہ موزوں ہوتے ہیں۔ تمام پوزیشنز اور ما بعد کی ٹریڈنگ کی خودکار طور پر نقل کی جاتی ہے۔

کاپی ٹریڈنگ شرائط

کچھ ایسی بنیادی شرائط ہیں جن کے بارے میں آپ کو کاپی ٹریڈنگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے معلوم ہونا چاہئے۔ ہم نے یہاں ایک مفید فہرست مرتب کی ہے:

تنوع

آپ کو مختلف ٹریڈنگ حکمت عملیوں اور اثاثوں کو متعدد منڈی کے حالات میں شامل کر کے ٹریڈنگ خطرات کو باڑ لگانے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ کاپی ٹریڈنگ کا ایک کلیدی فائدہ ہے۔

ڈرا ڈاؤن

کسی ٹریڈر کے اکاؤنٹ میں ایکویٹی کا گرنا ہے، جو عام طور پر نسبتی بلندی سے نسبتی گہرائی تک ہوتا ہے۔ اس کا اظہار مطلق لحاظ میں یا فیصد کے لحاظ میں کیا جا سکتا ہے۔

ایکویٹی لائن

سگنل فراہم کنندہ کے اکاؤنٹ بیلنس کی گرافی نمائندگی ہے۔

اساسی تجزیہ

معاشی و سیاسی سمیت آئندہ قیمت کی حرکت کی پیشینگوئی کرنے سمیت تمام خبروں کی تفہیم ہے۔

سرمایہ کار

شخص جو دوسرے ٹریڈرز کو فالو کرتا ہے تاکہ ان کی معلومات کو استعمال کر سکیں یا ان سے ٹریڈز براہ راست کاپی کر سکیں۔

مرر ٹریڈنگ

آپ کو ٹریڈر کی اصل حکمت عملیاں کاپی کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

پیسوں/خطرے کا بندوبست

خطرے پر قابو پانے کا ایک طریقہ ہے اور سب سے اہم عنصر کامیابی یا ناکامی کا تعین کرنا ہے۔ ہمیں ہر فراہم کنندہ اور ہر حکمت عملی کو کتنا تفویض کرنا چاہئے؟

سگنل مہیا کار

ٹریڈر جو سرمایہ کار یا فالوور/کاپیئر کے فالو کرنے کے لئے سگنلز کی نشاندہی کرتا ہے۔

ضیاع

آرڈر قیمت اور ٹریڈ عملدرآمد کی عملدرآمد قیمت کے درمیان پپ فرق۔ منڈی میں اتار چڑھاؤ یا انٹرنیٹ کے سست کنکشن کی وجہ سے، آرڈر کی قیمت، اس کے ٹرانزیکشن کے لئے بروکر تک پہنچنے سے پہلے تبدیل ہو سکتی ہے۔

سوشل ٹریڈنگ

آپ کو ایک ٹریڈنگ نیٹ ورک کے اندر ایک یا زیادہ سرمایہ کاروں کی طرف سے لین دین کاپی کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

اسٹاپ لیولز

قیمت جسے ٹریڈر مارکیٹ کے مخالف جانے کی صورت میں اپنے نقصانات کو محدود کرنے کے لئے ایک لائیو ٹریڈ کو بند کرنے کا انتخاب کرتا ہے۔ اسٹاپ نقصان لیولز ٹریڈنگ حکمت عملی پر انحصار کرتے ہیں۔

علامات

کرنسی ٹِکر علامتوں کا استعمال فاریکس مارکیٹ میں اس جوڑے کی نمائندگی کرنے کے لئے کیا جاتا ہے جسے ٹریڈ کیا جا رہا ہوتا ہے۔ ایک کرنسی، جیسا کہ ڈالر، کو کبھی بھی مطلق مدتوں میں خریدا یا فروخت نہیں کیا جاتا ہے، بلکہ ہمیشہ کسی دوسرے کے سلسلے میں ایسا کیا جاتا ہے۔

تکنیکی تجزیہ

کے معنی اکثر چارٹس ہوتے ہیں جسے ایک ٹریڈر تاریخی قیمت کاروائی اور مستقبل کی سمت کے لئے طرز عمل تشریح کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔

اصطلاحات کی ایک مزید وسیع فرہنگ یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

FXTM انویسٹ

FXTM انویسٹ کاپی کرنے کے لئے موزوں ترین ٹریڈرز کو تلاش کرنے کا ہمارا منفرد اور جدید</314 طریقہ ہے۔

FXTM انویسٹ آپ کو کسی ایڈوانس تکنیکی مہارتوں کے بغیر ٹریڈنگ کے مواقع تک رسائی حاصل کرنے دیتا ہے۔

آپ کو اپنے پیسوں پر مکمل کنٹرول ہوتا ہے اور آپ اپنے حکمت عملی مینیجر کو صرف تب فیس ادا کرتے ہیں جب وہ آپ کے انویسٹ اکاؤنٹ کے لئے منافع بناتے ہیں

کیوں نہ شروع کرنے کے لئے FXTM انویسٹ کا ملاحظہ کریں؟

حکمت عملی مینیجرز

Choose experienced traders, follow them, and sit back while they do all the work.

ہم اپنے حکمت عملی مینیجرز کا 24/7، سال کے 365 دن تجزیہ کرتے اور سراغ رکھتے ہیں۔ ہم انہیں متعدد کارکردگی اور معیار کے اقدامات کا استعمال کرتے ہوئے ان کی ٹریڈنگ کارکردگی کی بنیاد پر ان کی درجہ بندی کرتے ہیں۔

آپ اپنے لئے بہترین حکمت عملی تلاش کرنے کے قابل بننے کے لئے انہیں سرمایہ کاری کا منافع، خطرہ پروفائل، ٹریڈنگ انداز اور بہت سارے مزید معیاروں کے لحاظ سے تلاش اور فلٹر کر سکتے ہیں۔

ہمارے اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مینیجرز کی پڑتال کرنے کے لئے حکمت عملی مینیجر کا صفحہ پر جائیں۔

کیا پہلے سے ہی ایک تجربہ کار ٹریڈر ہیں؟ آپ FXTM انویسٹ حکمت عملی مینیجر بن کر اپنی فاریکس مہارتوں کے ساتھ اضافی سرمایہ کما سکتے ہیں۔ ہم آپ کو ٹولز اور پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں، جبکہ دنیا بھر کے ٹریڈرز آپ کو فالو کرتے ہیں اور آپ کی ٹریڈنگ حکمت عملیوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

5 آسان مراحل تشکیل دینا:

  • 1ایک حکمت عملی مینیجر منتخب کریں
  • 2کم سے کم جیسے $100 سے ڈیپازٹ کرائیں
  • 3حکمت عملی کو خودکار طور پر کاپی کریں
  • 4جب انہیں منافع ہو تو آپ بھی منافع حاصل کریں
  • 5حکمت عملی مینیجر کے ساتھ ایک تناسب کا اشتراک کریں

شروع کرنے کے لئے FXTM انویسٹ ملاحظہ کریں۔

کیا FXTM انویسٹ کے ساتھ کاپی ٹریڈنگ کو آزمانے کے لئے تیار ہیں؟

شروع کرنے کے لئے فارم پُر کریں اور
آپ کا اپنا سرمایہ کاری اکاؤنٹ منٹوں میں آپ کے پاس ہوگا۔


FXTM انویسٹ کیسے کام کرتا ہے کے بارے میں مزید سمجھنا چاہتے ہیں؟ رابطے میں رہیں – ہم یہاں مدد کے لئے حاضر ہیں۔

Scroll Top
خطرات سے خبردار ٹریڈنگ میں خطرہ ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرہ سے دوچار ہے۔ Exinity Limited کو FSC ماریشیس کی طرف سے منظم کیا جاتا ہے۔
خطرات سے خبردار ٹریڈنگ میں خطرہ ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرہ سے دوچار ہے۔ Exinity Limited کو FSC ماریشیس کی طرف سے منظم کیا جاتا ہے۔