خطرات سے خبردار ٹریڈنگ میں خطرہ ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرہ سے دوچار ہے۔ Exinity Limited کو FSC ماریشیس کی طرف سے منظم کیا جاتا ہے۔
خطرات سے خبردار ٹریڈنگ میں خطرہ ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرہ سے دوچار ہے۔ Exinity Limited کو FSC ماریشیس کی طرف سے منظم کیا جاتا ہے۔

FXTM مارکیٹ تجزیہ

Jameel Ahmad

جمیل احمد

FXTM میں کرنسی کی حکمت عملی اور مارکیٹ تحقیق کے عالمی سربراہ

E-mail: info@forextime.com

ذاتی معلومات

جمیل احمد FXTM میں کرنسی کی حکمت عملی اور مارکیٹ تحقیق کے عالمی سربراہ ہیں۔ مئی 2014 میں اس کمپنی میں چیف مارکیٹ اینالسٹ کے طور پر شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے، انہوں نے میڈیا دوروں، نشریاتی انٹرویوز اور سیمیناروں کے ذریعے یورپ، مشرق وسطٰی، افریقہ اور ایشیا بھر میں FXTM کے بین الاقوامی پروفائل کی تعمیر میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

عالمی کرنسیوں، اشیائے تجارت اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں پر خصوصی زور دینے کے ساتھ مالیاتی منڈیوں کی پیش رقت میں خصوصی مہارت کے حامل، جمیل کی مالیاتی مارکیٹوں میں بصیرت کے لئے ان پر اعتماد کیا جاتا ہے، اور اکثر ممتاز ذرائع ابلاغ کے آؤٹ لیٹس، بشمول فنانشیل ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل، فوربس، اسکائی نیوز، اور نیو یارک ٹائمز میں ان کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ وہ ایک انتہائی مطلوب نشریاتی مبصر بھی ہیں، اور انہیں الجزیرہ، بلومبرگ، CCTV، CNBC اور رائٹرز پر باقاعدگی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

جمیل بزنس اسٹڈیز میں بی اے (آنرز) بمع یونیورسٹی آف ویسٹ آف انگلینڈ سے اکاؤنٹنسی اور فنانس کے ساتھ کی ڈگری کے حامل ہیں۔ بعد میں انہیں متحدہ عرب امارات میں ایجوکیشن ودآؤٹ بارڈرز کانفرنس کے لئے سلطنت برطانیہ کے وفد کے طور پر نمائندے کی حیثیت سے کام کرنے کے لئے منتخب کیے جانے سے پہلے، انہوں نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں قیادت اور ثقافتی تربیت کے پروگرام میں ریاست برطانیہ کی نمائندگی کرنے کے لئے معروف ترین لاکوکا اسکالرشپ بھی حاصل کی تھی۔ حال ہی میں، انہوں نے بارسلونا گریجویٹ اسکول آف اکنامکس میں غیر روایتی مالیاتی پالیسی میں ایک ایگزیکٹو ایجوکیشن کا کورس مکمل کیا۔

جمیل FXTM کے ان ہاؤس HD گلوب لنکس اسٹوڈیو کے ذریعہ لائیو ٹی وی انٹرویوز اور مارکیٹ کمنٹری کے لئے دستیاب ہیں۔ ایک بکنگ کرنے کے لئے براہ کرم براڈ کاسٹ پریس ٹیم سے pressoffice@forextime.com پر رابطہ کریں۔

Scroll Top