ForexTime (FXTM) ویب سائٹ سے حاصل کی گئی معلومات یا دیگر ذرائع استمعال کرتے وقت درج ذیل پابندیوں کا خاص خیال رکھیں:
ہماری ویب سائٹ وزٹ کرنے والوں اور ہمارے صارفین، خواہ وہ موجودہ ہوں یا چھوڑ کر چلے جانے والے، دونوں کی پرائیوسی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ForexTime (FXTM) اس بات کا پابند ہے کہ آپ کی کوئی بھی معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں، استعمال کرتے ہیں یا ہمارے پاس موجود ہے اس کی حفاظت کرے۔
جب آپ ڈیمو یا لائیو اکاؤنٹ کے لیے ForexTime (FXTM) پر رجسٹر کرتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ ہم کاروباری مقاصد کے لیے آپ سے آپ کا کچھ ذاتی ڈیٹا حاصل کریں۔ آپ کی مالیاتی ضروریات کے بارے میں سمجھ کر ہی ہم آپ کو بطورِ صارف بہتر طریقے سے ٹریٹ کر سکتے ہین؛ ہم آپ کو آپ کے لحاظ سے سب سے مناسب مصنوعات اور خدمات فراہم کر سکتے ہیں، سرمایہ کاری کی حکمتِ عملیوں کے بارے میں مناسب معلومات دے سکتے ہیں، درخواستیں اور ٹرانزیکشنز پراسیس کر سکتے ہیں اور آپ کو فروخت اور فروخت کے بعد، دونوں کی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔
ہم آپ سے ذاتی ڈیٹا کی مد میں درج ذیل چیزیں مانگتے ہیں
برائے مہربانی نوٹ کر لیجیے کہ اگر آپ ForexTime (FXTM) سے کاروباری رشتےداری ختم کر تے ہیں تو اس کے بعد اگلے پانچ سالوں تک آپ کا ذاتی ڈیٹا ریکارڈ میں رکھنا ہمارے لیے ضروری ہے۔
درج ذیل فہرست بتاتی ہے کہ ForexTime (FXTM) کو آپ کے ذاتی ڈیٹا کی ضرورت کیوں پڑ سکتی ہے:
کوکیز ڈیٹا کے وہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوتے ہیں جو کہ آپ کے ویب براؤزر میں محفوظ ہو جاتے ہیں جب آپ کوئی ویب سائٹ پہلی دفعہ وزٹ کرتے ہیں۔ جب آپ اس ویب سائٹ کو دوبارہ وزٹ کرتے ہیں آپ کے براؤزر میں محفوظ شدہ کوکیز ویب سائٹ کو یہ یاد رکھنے میں مدد دیتے ہیں کہ پچھلی بار آپ نے اس ویب سائٹ پر کیسے براؤز کیا تھا۔ مثال کے طور پر یہ آپ کے یوزر نام اور پاسورڈ کو یاد رکھ سکتے ہیں۔ کوکیز اس ویب سائٹ میں استعمال کی جاتی ہیں تاکہ آپ کو آپ کے حساب سے براؤزنگ کرنے کا تجربہ فراہم کیا جائے۔
اگر آپ ہماری کوکی پالیسیسے اتفاق نہیں رکھتے تو آپ سے بند کر سکتے ہیں اور اسکے باوجود بھی آپ ویب سائٹ معمول کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔
ForexTime (FXTM) سخت حفاظتی معیاروں سے جڑ کر اور جدید ترین حفاظتی تکنالوجیوں سے لیس ہو کر آپ کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
جب آپ اس ویب سائٹ میں داحل ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ ForexTime (FXTM) کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ آپ کا ذاتی ڈیٹا اس تحفظاتی پالیسی کے زیرِ تحت رہتے ہوئے اپنے پاس رکھے، استعمال کرے اور ظاہر کرے۔
ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے ایکٹ کے ساتھ ساتھ ہر یوزر کو اپنے ذاتی ڈیٹا کے حوالے سے کئی حقوق دیے جاتے ہیں۔ ان حقوق میں اپنے ذاتی ڈیٹا تک رسائی/ یا پھر اس میں کوئی تبدیلی کرنا، اس ڈیٹا کی پراسیسنگ روک دینا یا پھر وہ مارکیٹنگ روک دینا جس کے آپ خواہش مند نہ ہوں۔ ForexTime (FXTM) اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کا ذاتی ڈیٹا لاگو کردہ قوانین اور ضوابط کے تحت محفوظ رہے۔
اگر آپ کے پاس کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب اس پالیسی میں نہیں دیا گیا، یا آپ ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے کچھ اور جاننا چاہتے ہیں تو بلا جھجھک ہمارے اس ای میل پر رابطہ کیجیے support@fxtm.com، +44 203 734 10 25.