خطرات سے خبردار ٹریڈنگ میں خطرہ ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرہ سے دوچار ہے۔ Exinity Limited کو FSC ماریشیس کی طرف سے منظم کیا جاتا ہے۔
خطرات سے خبردار ٹریڈنگ میں خطرہ ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرہ سے دوچار ہے۔ Exinity Limited کو FSC ماریشیس کی طرف سے منظم کیا جاتا ہے۔

WebMoney

WebMoney
کرنسیUSD, EUR, RUR
فیس / کمیشنبلا کمیشن
عمل جاری رہنے کا وقتفوری

اپنے FXTM اکاؤنٹ پر ایک ڈیپازٹ کیسے کریں

1. WebMoney "کیپر کلاسک" ایپلیکیشن کا اجراء کریں۔

2. میرے MyFXTM پر جائیں، مینیو میں "میری رقم / رقم جمع کریں" اختیار کو منتخب کریں۔

3. اس کے بعد مطلوبہ ادائیگی طریقہ اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو منتخب کریں، جس میں آپ ڈیپازٹ جمع کرانا چاہتے ہیں۔ 

4. "کرنسی منتقل کریں" قطعہ میں اپنی پسند کی کونسی کو منتخب کریں اس کے بعد "میزان" قطعہ کو پر کریں۔ آخر میں "تصدیق کریں" بٹن پر کلک کریں۔ 

5. اپنی درخواست جمع کرانے کے بعد، براہ مہربانی WebMoney کیپر کو اپنے ادائیگی کے طریقہ کار کے طور پر رکھیں، کوڈ جو آپ تصویر میں دیکھتے ہیں، درج کریں اور "اگلا" پر کلک کریں۔ فارم میں جو پاپ اپ کرتا ہے، اپنا WebMoney پرس نمبر درج کریں۔ آخر میں، تصدیق کریں معلومات جو آپ نے درج کی ہے، درست ہے، اور "ادائیگی کی تصدیق کریں" بٹن پر کلک کریں۔ 

6. آپ میری منتقلیاں صفحہ میں اپنی منتقلی کی حیثیت کو دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کو "پروسیسنگ" کے طور پر اپنی منتقلی کی حیثیت کو دیکھنا چاہئے۔ ڈیپازٹ کے ایک بار آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں پوسٹ کرنے کے بعد، MyFXTM میں حیثیت کو "اکاؤنٹ میں جمع کردہ فنڈز" میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

اہم معلومات

1. کسی تیسرا فریق ادائیگیوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ آپ کے ابتدائی ڈیپازٹ کے لئے – براہ مہربانی ہمیں اپنے WebMoney اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ بھیجیں جو ہمیں واضح طور پر آپ کا نام، پتہ اور آپ کے WM پاسپورٹ کی حیثیت کو واضح طور پر دکھاتا ہو۔

2. ڈپازٹس کو صرف 'رسمی' یا اس سے زیادہ سے ایک WM-پاسپورٹ حیثیت کے ساتھ WebMoney کے اکاؤنٹس سے قبول کیا جا سکتا ہے۔

3. اگرچہ فی WebMoney ٹرانزیکشن کی کم از کم یا زیادہ سے زیادہ منتقلی کی کوئی رقم نہیں ہے، WebMoney کے صارفین پر کچھ پابندیاں بھی لاگو ہوتی ہیں۔ یہ پابندیاں صارفین کی طرف سے رکھے جانیوالے WM پاسپورٹ کی قسم، استعمال کردہ WM کیپر اور لین دین کی تصدیق کے طریقہ کار جنہیں فعال کیا گیا ہے، پر منحصر ہیں۔

4. اگر ایک WebMoney لین دین کو ایک ایسی کرنسی میں کیا جاتا ہے جس کی معاونت نہیں کی جاتی ہے (معاونت کردہ کرنسیوں کے لئے مندرجہ بالا جدول ملاحظہ کریں)، آپ کے ڈیپازٹ کو آپ کی پسند کی معاونت کردہ کرنسیوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ براہ مہربای نوٹ کریں کہ WebMoney ایک تبادلوں کی فیس چارج کر سکتی ہے۔ بصورت اگر کہ آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی بنیادی کرنسی اور ڈیپازٹ کرنسی مختلف ہوں، تو لین دین، تبادلہ سے مشروط ہو گی اور چارجز کا اطلاق ہو سکتا ہے (براہ مہربانی تبادلہ شرح کا جدول ملاحظہ فرمائیں)۔

5. WebMoney کے ذریعے کیے جانے والےڈیپازٹس پر FXTM کسی بھی کمیشن کو وصول نہیں کرتا ہے۔

6. اگر آپ کے ڈیپازٹ پر کامیابی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے، تو اسے آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کریڈٹ کیا جائے گا۔ تاہم، آپ کے لین دین میں تاخیر ہو سکتی ہے، اگر FXTM ،WebMoney اور/یا آپ کی معلومات کی تصدیق کرنے سے قاصر رہتا ہے۔

7. آپ کے ابتدائی ڈیپازٹ کی رقم لازماً WebMoney کے اکاؤنٹ سے نکلوائی جانیوالی رقم کے برابر ہونی چاہئیے جو ڈیپازٹ کرانے کے لئے استعمال کی گئی تھی۔

WebMoney ویب سائٹ پر مزید معلومات:

کرنسیUSD, EUR, RUR
فیس / کمیشن2%
عمل جاری رہنے کا وقت24 گھنٹے

اپنے FXTM اکاؤنٹ سے فنڈز کیسے نکلوائیں

1. میرے MyFXTM پر جائیں، مینیو میں "میری رقم / رقم نکلوائیں" اختیار کو منتخب کریں۔

2. اس کے بعد "مطلوبہ طریقہ"، "اکاؤنٹ نمبر"، "WebMoney پرس کرنسی" اور "رقم" کو منتخب کریں

3. آخر میں براہ مہربانی اپنے "WebMoney پرس نمبر" کو پر کریں اور ایک بار جب آپ نے تمام رقم نکلوانے کی شرائط کو پڑھ لیا ہو اور آگے بڑھنے کے لئے یقینی ہوں، تو "تصدیق کریں" پر کلک کریں۔

4. اس کے بعد آپ کو SMS کے ذریعے یا اپنے ای میل پتہ پر جسے آپ نے MyFXTM کے ساتھ رجسٹر کیا ہو، پر ایک ادائیگی پاس ورڈ وصول ہو گا۔ آپ اس پاس ورڈ کو لازماً مطلوبہ قطعہ میں درج کریں اور پھر "جمع کریں" پر کلک کریں۔

5. آپ "میری منتقلیاں" صفحہ پر اپنی منتقلی کی حیثیت کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو "پروسیسنگ" کی حیثیت نظر آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی درخواست کو قبول کر لیا گیا ہے۔ ایک بار جب درخواست کی حیثیت "فنڈز کو بھیج دیا" ہو جاتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ رقوم کو آپ کے WebMoney پرس میں بھیج دیا گیا ہے۔

اہم معلومات

1. تیسرے فریق پر رقم نکلوانے کو قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ WebMoney کے اکاؤنٹ کا نام اور کا اس نام اور پتے سے مماثل ہونا لازمی ہے جو آپ نے FXTM کے ساتھ رجسٹر کرتے وقت مہیا کیا تھا۔

2. اگر آپ نے رقم جمع کرانے کے لئے WebMoney کو استعمال کیا تھا، تو آپ صرف WebMoney کے ذریعے ہی رقم نکلوا سکتے ہیں۔

3. آپ صرف اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لئے فنڈز ڈیپازٹ کرنے میں استعمال کردہ WebMoney اکاؤنٹ میں ہی رقم کو واپس نکلوا سکتے ہیں۔

4. رقم نکلوانے کی پراسیسینگ کے لئے فیس کو نکلوائی جانیوالی رقم سے منہا کیا جائے گا۔

5. براہ مہربانی یقینی بنائیں کہ آپ کی نکلوائی جانیوالی رقم کا احاطہ کرنے کے لئے آپ کے اکاؤنٹ میں کافی آزاد مارجن موجود ہے۔ اگر آپ کے پاس خاطر خواہ آزاد مارجن نہیں ہے، تو آپ کو کھلی پوزیشنز کو بند کرنا پڑے گا۔

6. FXTM رقم نکلوانے کی درخواست وصول ہونے کے ایک کاروباری دن کے اندر رقم نکلوانے پر عملدرآمد کرتا ہے۔ FXTM کی طرف سے عملدرآمد کیے جانے کے بعد، رقوم کو ایک کاروباری دن کے اندر آپ کے WebMoney کے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کر دیا جائے گا۔ تاہم، آپ کے رقم نکلوانے میں تاخیر ہو سکتی ہے، اگر ہم آپ کی معلومات کی تصدیق کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

7. فی ٹرانزیکشن کوئی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ منتقلی کی حد نہیں ہے۔ تاہم، WebMoney کے صارفین کچھ مالیاتی پابندیوں کے تابع ہیں جن کا تعین شناخت کے درجہ (جیسا کہ WM-پاسپورٹ کی قسم جو صارف رکھتے ہیں)، رکن کی جانب سے استعمال کردہ WM-پاسپورٹ کی قسم اور لین دین کی تصدیق کے طریقے جن کو فعال کیا گیا ہے۔

8. کوئی بھی ٹریڈنگ منافع کو اس وقت تک WebMoney استعمال کرتے ہوئے نکلوایا جا سکتا ہے جب تک رقوم کو اسی WebMoney اکاؤنٹ میں واپس نکلوایا جا رہا ہو جسے اکاؤنٹ میں رقم ڈالنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ منافع کو بینک وائر سے بھی واپس نکلوایا جا سکتا ہے۔ تاہم، آپ کو ایک بینک اسٹیٹمنٹ مہیا کرنے کی ضرورت ہو گی جو اکاؤنٹ ہولڈر کے نام کی تصدیق کرے (اسے آپ کے FXTM ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر موجود نام سے مماثل ہونا چاہئے)۔

قطعہ WebMoney پرس نمبر کے لئے سوالیہ نشان کا متن:
وضع: Z111222333444, E111222333444, R111222333444

قطعہ 'ایک حفاظتی کوڈ استعمال کریں' کے لئے سوالیہ نشان کا متن:
براہ مہربانی اس کوڈ کو محفوظ رکھیں کیونکہ آپ کو اپنے WebMoney کے اکاؤنٹ سے رقم کو غیر مقفل کرنے کے لئے اس کی ضرورت ہو گی۔

Scroll Top